ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھٹکل مخدوم کالونی کی گونگی خاتون کنداپور سے لاپتہ

بھٹکل مخدوم کالونی کی گونگی خاتون کنداپور سے لاپتہ

Sun, 02 Jul 2017 14:00:56    S.O. News Service

بھٹکل2؍جولائی (ایس او نیوز) مرحوم محمد صاحب کی بیوی زلیخا (50) کنداپور کے قریب ہیماڈی جانے کے دوران لاپتہ ہوگئی ہے، جس کے تعلق سے بھٹکل ٹائون پولس تھانہ میں گمشدگی کی شکایت درج کی گئی ہے۔ زلیخا کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ وہ پیدائشی گونگی اور بہری ہے۔

رپورٹ کے مطابق 23 جون کو  وہ بس کے ذریعے بھٹکل سے ہیماڈی میں اپنے بیٹے اور بہو سے ملنے کے لئے نکلی تھی، مگر وہ وہاں نہیں پہنچ سکی، گھروالوں کے مطابق وہ اس سے پہلے کئی بار ہیماڈی جاچکی ہے۔ لیکن اس بار نیشنل ہائی وے کی توسیع کی وجہ سے غالباً صحیح مقام پہنچان نہ سکنے کی وجہ سے ہیماڈی اپنے بیٹے کے گھر نہیں پہنچ پانے کا شبہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

اُدھر کنداپور پولس نے گمشدہ خاتون کے تعلق سے کنداپور آٹو رکشہ ڈرائیوروں سے پوچھ تاچھ کے بعد جانکاری دی  ہے کہ  زلیخا 23 جون کوبھٹکل سے بس پر روانہ ہونے کے بعد کنداپور شاستری سرکل پر اُتری تھی، وہاں سے  اُس نے آٹو رکشہ والوں کو اشارے سے کہیں جانے کے لئے کہا تھا ، مگر رکشہ ڈرائیور اُس کی بات سمجھ نہیں پائے تھے، پھر ایک رکشہ ڈرائیور نے اس کے اشاروں کے مطابق اُسے رکشہ پر سوار کراتے ہوئے کوٹیشور لے گیا،  جب زلیخا کو معلوم نہ ہوسکا کہ اُسے کس طرف جانا ہے تو پریشان حال رکشہ ڈرائیور نے اسے بعد میں تیکٹے نیشنل ہائی وے پر چھوڑ دیا۔ بعد میں  پھر وہ رکشہ پر سوار ہوکر آخری بار اُڈپی کے سالیگرام بس اسٹائنڈ پر اُتری تھی، اُس کے بعد وہ کہاں گئیں، کچھ پتہ نہیں چل پایا ہے۔ 

اس ضمن میں اس کی تصویر کے ساتھ مختلف مقامات پر گمشدگی کے پوسٹرس لگوائے گئے ہیں۔

بھٹکل سرکل پولس انسپکٹر سریش نائک نے اس تعلق سے مزید جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ زلیخا کو آخری بار مینگلور میں دیکھے جانے کی اطلاع ملی ہے۔

بھٹکل پولس اور اس کے گھروالوں نے عوام الناس سے درخواست کی ہے کہ اگر کسی کو مذکورہ خاتون کے بارے میں کوئی معلومات ہوتوکسی بھی قریبی پولیس اسٹیشن یا پھر موبائل نمبر 9945739629 پر اطلاع دیں۔


Share: